12اپریل حکمرانوں کیلئے سوفٹ پیغام ہے، آفاق احمد

12اپریل حکمرانوں کیلئے سوفٹ پیغام ہے، آفاق احمد

کراچی کی عوام لاشیں نہیں زندہ لوگ ہیں جنہیں درد ہوتاہے،

چیئرمین آفاق احمد نے تاجر برادری کی دعوت پر مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیاالیکٹرونک مارکیٹ لیاقت آباد 10 نمبر،کپڑاماکیٹ لیاقت آباد،فرنیچرمارکیٹ لیاقت آباد 4نمبر،حیدری مارکیٹ ناظم آباد،صدرموبائل مارکیٹ کے سربراہ رضوان عرفان سمیت مختلف تاجر رہنماوں سے 12اپریل کو عوامی یکجہتی کے مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی، جس میں تما م مارکیٹوں کے صدورنے بھر پور شرکت اور تعاون کا یقین دلایا۔آفاق احمد نے کہا کہ ان ماؤں بہنوں،بیٹیوں کی امیدیں نہیں توڑ سکتا جو اپنے آپ کو اپنے ہی شہر میں غیر محفوظ سمجھتی تھی جو 12اپریل کا انتطار کررہی ہیں جبکہ12اپریل فاسق حکمرانوں اور مافیاز کیلئے سوفٹ پیغام ہوگا۔

جاری کردہ : شعبہ نشرواشاعت

مورخہ : 07/04/2025

چیئرمین آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)