شہر میں ہونے والی قتل و غارت گری پر خاموش نہیں بیٹھ سکتا، آفاق احمد
میرے اوپر مافیاز اور انکی سرپرستی کرنے والوں کا شدید دباؤ ہے اسکے باوجود شہر کے حق میں آخری سانس تک لڑتا رہونگا۔ آفاق احمد
ماڈل کالونی میں نومولود بچے سمیت3 افراد کو واٹر ٹینکر نے بے دردی سے کچل دیاجسکی شیدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔آفاق احمد
ملیر ہالٹ واٹر ٹینکرحادثے کے اطلاع ملتے ہیں آفاق احمد جناح ہسپتال پہنچ گئے ورثا سے اظہار ہمدردی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
جناح ہسپتال سے فارغ ہوتے ہی آفاق احمد ماڈل کالونی پولیس اسٹیشن پہنچے ڈرائیورکا لائسنس اورشناختی کا دیکھنے کا کہا جو کہ پولیس دکھانے میں ناکام رہی،کیونکہ آج بھی شہر کی سڑکوں پر بغیر شناختی کارڈ اور لائسنس کے لوگوں کو اپنی گاڑی تلے کچلتے پھررہے ہیں،