طلباء کے مستقبل سے کھیل کر ناانصافی کا اعتراف ڈھونگ ہے، آفاق احمد

طلباء کے مستقبل سے کھیل کر ناانصافی کا اعتراف ڈھونگ ہے، آفاق احمد

اضافی نمبر کے بجائے طلباء کو امتحانی کاپی واپس کی جائیں،

وزیر تعلیم کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی شکایت کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے کراچی کے طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کے بعد ناانصافی کا اعتراف ڈھونگ ہے اسکے سوا کچھ نہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجزویونیورسٹیزمیں داخلوں کے بعد ان اضافی نمبروں کے بعد کیا میرٹ لسٹ دوبارہ بنائی جاسکتی ہے،یقینانہیں اس لئے سندھ کے متعصب حکمرانوں نے پہلے کراچی کے طلباء کوپیشاوارانہ تعلیم سے محروم کردیا اور اب ناانصافی کا ڈھونگ کررہی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس سے پہلے MDCATکے امتحانات میں بھی امتحانی پرچہ اندرون سندھ طلباء کو پہلے سے فراہم کرنے کو عدالت نے تسلیم کیا اور دوبارہMDCATکے امتحان کروانے کا حکم صادر فرمایا،لیکن اب تک نہ MDCATکے پیپراندرون سندھ لیک کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا نہ انٹر کے امتحانات میں کراچی کے طلباء کے ساتھ ناانصافی کے اعتراف کے باوجود ناانصافی کرنے اور کراچی کے طلباء کے مستقبل سے کھلواڑکرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔سندھ کے متعصب بدعنوان اور طاقت کے نشے میں چو ر حکمرانوں کے رویوں نے باربارثابت کیا ہے کہ حکمرانوں کی ناانصافیوں اور مظالم کا خاتمہ اپیلوں اوردرخواستوں سے نہیں صرف عوامی طاقت سے ممکن ہے۔12اپریل کو عوام سفید پرچم لے کر گھر سے نکلیں گے اورکراچی کی عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی،عوامی طاقت سے حکومت کے رویے بدلینگے یا پھر حکومت کو۔

جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

مورخہ : 26/03/2025

چیئرمین آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)